peoples party ne drone camra par pabandi lagadi

ڈرون کے استعمال کی اجازت کیلئے اتھارٹی بنانے کا فیصلہ۔۔

حکومت نے پاکستان میں ڈرون کے استعمال کے لیے ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔۔ وزیراعظم نے پہلی ڈرون پالیسی مرتب کرنے کے لئے قانون سازی کے لیے کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے وزیر اعظم کو بریفنگ دی جس میں ڈرون ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں پُر امن اور تحقیقی استعمال سے آگاہ کیا گیا۔ عمران خان نے کہا کہ ڈرون ٹیکنالوجی کی زراعت، شہری منصوبہ بندی، سکیورٹی اور امن و عامہ کے لیے بہت افادیت ہے ۔پاکستان کی پہلی ڈرون پالیسی کے اہم نکات سامنے آگئے ہیں۔ ڈرون کے استعمال کی اجازت کیلئے اتھارٹی بنائی جائیگی۔ذرائع کے مطابق زرعی، تحقیقاتی اور ماننٹرنگ کیلئے ڈرونز کے استعمال کی اجازت دی جائیگی۔ اس کے علاوہ سیکورٹی مقاصد، نگرانی اور دہشتگردی کی روک تھام کیلئے بھی ڈرونز کی اجازت ہوگی۔اتھارٹی ڈرونز کی لائسنسنگ، آپریشنز اور مانیٹرنگ کا طریقہ کار طے کرے گی۔ اتھارٹی ڈرونز کی درآمد، استعمال کیلئے قواعد تیار جبکہ فلائی اور نان فلائی زونز کا تعین کرے گی۔وزارت سائنس، دفاع، داخلہ اور صنعت وپیدوار کے نمائندے اس اتھارٹی میں شامل ہونگے۔ اس کے علاوہ سول ایوی ایشن، فوڈ سیکورٹی اور فریکونسی ایلوکیشن بورڈ کے نمائندوں کو بھی اس میں شامل کیا جائے گا۔خیال رہے کہ پاکستان میں 8 ہزار ڈرونز غیر قانونی طور پر استعمال ہو رہے ہیں۔ ڈرونز پالیسی سے ہزاروں ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونگے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں