press club ki library mein saahaafi corner bnaane kaa faaisla

ڈرائیونگ لائسنس کیمپ کا آج دوسرا دن۔۔

کراچی پریس کلب میں صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کے لئے لگائے گئے دو روزہ ڈرائیونگ لائسنس کیمپ کا آج دوسرا اور آخری دن ہے۔۔ کراچی پریس کلب میں دو روزہ ڈرائیونگ لائسنس کیمپ کا آغاز جمعہ سے ہوگیا۔کراچی پریس کلب کے ممبرز اور انکے اہلخانہ کیمپ سے مستفید ہوئے۔دو روزہ کیمپ میں لرننگ لائسنس اور پرانے لائسنس کی تجدید کی جائے گی۔جمعہ 22 اکتوبر کو کیمپ میں 114 لرننگ لائسنس اور 52 لائسنسوں کی تجدید کی گئی ، ہفتہ 23 اکتوبر کو ڈرائیونگ لائسنس کیمپ صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔کیمپ کے لئے ڈی آئی جی ڈی ایل منیر احمد شیخ نے مختلف ڈی ایل برانچوں کے 10 رکنی عملے کی ڈیوٹی کراچی پریس کلب میں لگائی ہے، پریس کلب کی جانب سے جوائنٹ سیکرٹری ثاقب صغیر اور اراکین گورننگ باڈی کیمپ کی نگرانی کریں گے۔ کراچی پریس کلب کے صدر محمد فاضل جمیلی اور سیکرٹری محمد رضوان بھٹی نے کہا کہ پریس کلب کے اراکین ڈرائیونگ لائسنس کیمپ سے بھرپور استفادہ کریں اور سہولت کے ساتھ اپنے لائسنس کی تجدید کرائیں۔اس موقع پر گورننگ باڈی کے ارکان حامدالرحمن، عبدالوسیع قریشی اور عبدالعزیزسنگھوراور دیگربھی موجود تھے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں