driver ne admin afsar ko thappar jardiye

ڈرائیورنے ایڈمن افسر کو تھپڑ جڑدیئے۔۔

سنونیوزکراچی بیورو میں ڈرائیور نے ایڈمن افسر کو تھپڑ جڑ دیئے۔۔ نتیجہ میں اسے نوکری سے نکال دیا گیا۔۔ سنونیوزکراچی بیوروسے ملنے والی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ حال ہی میں پیش آیا، ڈرائیورز کے بیٹھنے پر ایڈمن کی جانب سے بار بار تنقید کی جاتی تھی، ڈرائیوروں کو کہاجاتاتھا، یہاں نہ بیٹھو، وہاں نہ بیٹھو، جس پر ڈرائیور تنگ آکر پوچھتے تھے کہ دفتر میں ایسی جگہ بتادو جہاں ہم سکون سے بیٹھ سکیں، جس کا جواب انہیں ملتا نہیں تھا، ایک ایڈمن آفیسر نے جب ایک ڈرائیور کو زچ کیا تو اس نے تنگ آکر اسے دو تھپڑ جڑ دیئے۔۔ جس پر ایڈمن انچارج نے فوری طور پر گارڈ کو حکم دیا کہ اسے دفتر سے باہر نکالواور آئندہ اس کی شکل نظر نہ آئے دفتر میں۔۔ ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ تیس ہزار روپے سیلری دی جاتی ہے اس پر روزانہ ان کے ساتھ ہتک آمیز سلوک کیاجاتا ہے۔۔ جس نے تھپڑ مارے تھے اسے تو فوری نکال دیاگیا لیکن ایک اور ڈرائیور نے یہ ساری صورتحال دیکھ کر دلبرداشتہ ہوکر استعفا دے دیا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں