dramo se itne pese nahi milte kitchen chal sakay

ڈراموں سے اتنے پیسے نہیں ملتے کچن چل سکے، اداکارہ کا انکشاف۔۔

اداکارہ صحیفہ جبار خٹک کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اتنے پیسے بھی نہیں کہ گھر کا کچن چل سکے۔اداکارہ حال ہی میں ایک یوٹیوب شو میں شریک ہوئیں جس دوران انھوں نے کیرئیر کے آغاز سمیت ذاتی زندگی کے موضوعات پر گفتگو کی۔میزبان کے سوال پر اداکارہ صحیفہ نے بتایا کہ ’میں ایک پٹھان فیملی سے تعلق رکھتی ہوں لیکن اس کے باوجود ہماری فیملی پڑھائی اور شادی کے حوالے سے کسی زور زبردستی کی قائل نہیں۔صحیفہ جبار خٹک کے مطابق ’میں شروع سے ہی پڑھائی میں بالخصوص ریاضی اور اکاؤنٹنگ میں اچھی تھی لیکن شوبز میں آنے کے حوالے سے کبھی نہیں سوچا تھا، یونیورسٹی لائف کے دوران کزن کے فیشن ہاؤس کیلئے ماڈلنگ کی اور پھر یہ سلسلہ شروع ہوگیا، بعد ازاں شادی سے کچھ دن قبل اداکاری کے لیے آڈیشن کی کال آئی اور سلیکشن ہوگئی۔شوبز کی آمدنی کے حوالے سے کی گئی گفتگو میں صحیفہ جبار خٹک کا کہنا تھا کہ ہمارے ڈراموں میں اتنے بھی پیسے نہیں ہیں کہ آپ کا کچن چل سکے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ڈرامہ ایسا ہے جو 4 سے 6 مہینے تک شوٹ ہو رہا ہے تو اس کے چیک بھی اسی دوران آتے ہیں اور پھر یہ معاوضہ اداکاروں کو قسطوں میں ملتا ہے۔صحیفہ جبار نے مزید کہا کہ ’اگر مجھے صرف ڈراموں پر انحصار کرنا پڑے تو میرا کچن نہیں چل سکتا، یہ صرف اسی وقت ممکن ہے جب میں سال بھر میں 4 پراجیکٹ کروں، روزانہ شوٹنگ پر جاؤں سوشل میڈیا سے بھی آمدنی جاری ہو تب تو میرا کچن چل سکتا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں