dramo mein orato ko kamzor dikhana pasand kia jata hai

ڈراموں میں عورتوں کو کمزور دکھانا پسند کیا جاتا ہے، ثانیہ سعید۔۔

معروف اداکارہ ثانیہ سعید نے کہا ہے کہ “ہمارے ہاں ڈراموں میں خاتون کو روتا دھوتا اور کمزور دکھانا پسند کیا جاتا ہے اس میں توازن پیدا کرنے کی ضرورت ہے”۔ اداکارہ ثانیہ سعید نےاپنے حالیہ انٹرویو میں  کہا کہ” ہمارے بیشتر ڈراموں میں خاتون کو روتا دھوتا اور کمزور دکھانا پسند کیا جاتا ہے جو اپنے حق کے لیے کھڑی نہیں ہوتی, ڈراموں میں اپنا کاروبار چلانے والی، ملازمت کرنے والی یا ایسی خواتین کی جگہ نہیں ہے جو مردوں پر انحصار نہ کریں, یہ سوچ معاشرے کے اس طبقے کی عکاسی کرتی ہے جو عورت کو برابری کا درجہ نہیں دیتا اور نہ ہی دینا چاہتا ہے”۔ثانیہ سعیدنے مزید کہا کہ “ایسا نہیں ہے کہ اچھے ڈرامے بالکل ہی نہیں بن رہے, کچھ اچھا کام ہو رہا ہے لیکن مسئلہ توازن کا ہے۔” ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ” میں شروع ہی سے ہر قسم کے کردار کررہی ہوں لیکن یہ سوچ کہ مرد کے مقابلے میں عورت جلدی بوڑھی ہوجاتی ہے پریشان کن ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں