نامور فنکار نبیل ظفر نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈراموں میں مردوں کی کردار کشی کی جاتی ہے۔ایک تازہ انٹرویو میں نامور اداکار کا کہنا تھا کہ ہمارے ڈراموں سے یہ تاثر ملتا ہے کہ پاکستان کے مرد بہت ظالم ہوتے ہیں۔نبیل ظفر کا کہنا تھا کہ انہیں ڈراموں میں باپ کا کردار کرنے میں مسئلہ نہیں ہے کیوں کہ وہ حقیقی زندگی میں بھی باپ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈراموں میں باپ کا کردار یہی ہوتا ہے کہ وہ بیٹی کو طلاق کے بعد جاکر کہے کہ وہ اس کی دوسری شادی کروادے گا۔اداکارہ نے کہا کہ وہ ڈراموں میں ایسا کردار نہیں کرنا چاہتے ہیں اس لئے انہیں اگر ایسے کردار کی پیشکش ہو تو وہ انکار کردیتے ہیں۔
Facebook Comments