پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ڈرامے دیکھتے تھے لیکن اب نہیں دیکھتے۔ہم نیٹ ورک کی 16 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے دوران جب ڈی جی آئی ایس پی آر سے ڈراموں سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ پہلے سٹریٹجک نوعیت کے ڈرامے دیکھا کرتے تھے لیکن اب ان کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ ڈرامے دیکھ سکیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اداکارہ ماہرہ خان نے بتایا کہ انہیں کورونا ہونے سے پہلے ان کے بھائی اور ایک دوست بھی اس وبا کی لپیٹ میں آئے تھے تاہم وہ جلد ہی صحتیاب ہوگئے لیکن مجھے کافی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔

Facebook Comments