drama serial bakhtawar do hafte se nashar kyu nahi hua

ڈرامہ سیریل بختاور دو ہفتے سے نشر کیوں نہیں ہوا؟؟

اداکارہ یمنیٰ زیڈی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں سے دلچسپ سوال پوچھے کہ کیوں2 ہفتوں سے ڈرامہ نشر نہیں ہوا میں نے تو انکی شوٹنگ ختم کر دی تھی اور پھر اشارہ دیا کہ   بختاور گزشتہ 2 ہفتوں سے ایشیا ءکپ کے2 اہم میچ پاک ,بھارت اور فائنل کی وجہ سے نشر نہیں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لالی ووڈ اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کیلئے ایک ویڈیو شیئر کی ۔ویڈیو میں یمنیٰ زیدی نے مداحوں کا حال احوال پوچھنے کے فوری بعد2دلچسپ سوال پوچھے۔ اداکارہ نے پہلا سوال اپنے ڈرامہ بختاور کو لے کر کیا کہ پچھلے 2ہفتوں سے ڈرامہ نشر کیوں نہیں ہورہا ؟ یمنیٰ کا کہنا تھا کہ انہیں اچھی طرح یاد ہے کہ انہوں نے تو ان دونوں اقساط کی شوٹگ مکمل کر لی تھی۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے تفتیشی انداز میں پوچھا کہ “کیا انہیں اس کے نشرنہ ہونے کی وجہ معلوم ہے؟ اس بارے میں اگر وہ کچھ جانتے ہیں تو براہ کرام انہیں بھی بتائیں”۔جبکہ دوسرا دلچسپ سوال یہ تھا کہ کیا آپ لوگ ہرویک اینڈ پر میچ انجوائے کرتے ہیں؟واضح رہے کہ کچھ مداحوں نے ان سوالات کے جوابات سے لاعلمی ظاہر کی جبکہ کچھ مداحوں نے پہلے سوال کے جواب کا بالکل ٹھیک اندازہ لگایا۔دراصل یمنیٰ کا دوسرا سوال پہلے سوال کے جواب کا اشارہ ہی تھا کہ بختاور گزشتہ2ہفتوں سے ایشیا ءکپ کے2 اہم میچ پاک بھارت اور فائنل کی وجہ سے نشر نہیں کیا گیا۔ 4 ستمبر کو ایشیا ءکپ کا اہم ترین پاک بھارت میچ جبکہ یادرہے کہ 11 ستمبر کو فائنل میچ تھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں