سینئر اداکارہ صبا حمید نے کہا کہ ہمارا ڈرامہ تباہ نہیں ہوا البتہ اس میں بہت تبدیلی آگئی ہے۔۔ایک انٹرویو میں صبا حمید کا کہنا تھا کہ ہم فنکارہیں۔ ہمیں گھر نہیں بیٹھنا بلکہ کام کرنا ہے ، اس لئے بعض اوقات ہمارے پاس انتخاب کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی، بعض اوقات یہ بھی ہوتا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ جو پراجیکٹ سائن کیا ہے وہ کچھ خاص نہیں ہے لیکن کرنا پڑتا ہے ۔ صبا حمید نے کہا کہ کچھ لکھاری اچھا لکھ رہے ہیں، کچھ تھوڑا کم اچھا لکھ رہے ہیں۔ کچھ کی سٹوری ٹیلنگ اچھی ہوتی ہے کچھ کی نہیں، بعض اوقات سکرپٹ میں کچھ خرابی ہوتی ہے تو ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ اگر آج ڈرامہ اچھا نہیں بن رہا تو اس کا ذمہ دار رائٹر ہے اور رائٹر نے ڈرامہ تباہ کر دیا ہے ، ڈرامہ تباہ نہیں ہوا بس اس میں تبدیلی آئی ہے ، اتنی بڑی تعداد جب ڈراموں کو دیکھ رہی ہے تو پھر تباہی کیسی؟۔

Facebook Comments