fahad mustafa sab se bare munafiq hein

ڈرامہ کرنے سے ڈرتا ہوں ، فہد مصطفیٰ

اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے ٹیلی ویژن ڈراموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔نجی ٹی وی کےشو میں فہد مصطفیٰ نے اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے کھل کر بات کی۔میزبان کی طرف سے سوال پوچھا گیا کہ ’’آپ کس اداکارہ کے ساتھ کام نہیں کریں گے یا کام کرنے سے پہلے سوچیں گے؟ انہوں نے کہا کہ لوگ مجھ سے پوچھتے رہے ہیں کہ میں ڈرامے کیوں نہیں کر رہا، اس کی کوئی وجہ ہے اور میں آپ کو بتاتا ہوں کہ میں ٹیلی ویژن ڈرامے کرنے سے کیوں ڈرتا ہوں؟اداکار کا کہنا تھا کہ ویسے میں نے ماہرہ خان، مہوش حیات اور ہمایوں سعید کے ساتھ کام کیا ہے جو پہلے سے پاکستان کی فلم انڈسٹری کے سٹارز ہیں، سٹارز کے ساتھ کام کرنا آسان ہے، ان سب کے سٹارز ہونے کی ایک وجہ یہ ہے کہ ان میں غصہ نہیں ہے، وہ آسان ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی انڈسٹری میں نوجوانوں کے ساتھ کام کرنا مشکل ہے، ہم نے کبھی وینٹی وین نہیں دیکھی، ہم ایک کمرے میں اکٹھے بیٹھتے تھے لیکن اب آپ آسانی سے نئے لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر ان سے بات نہیں کر سکتے۔ میں ان کے ہنر کے بارے میں بات نہیں کر رہا ہوں، یہ ہے کہ آپ ان کے ساتھ نہیں مل سکتے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں