Dr Shahid Masooq Arrest Warrant Cancelled

شاہد مسعود کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

پی ٹی وی کرپشن کیس میں اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں پیشی کے بعد ڈاکٹر شاہد مسعود کے وارنٹ منسوخ کر دیئے گئے۔اسپیشل جج سنٹرل   اسلام آباد ارم نیازی نے   پی ٹی وی کرپشن کیس کی سماعت کی۔ ملزم ڈاکٹر شاہد مسعود عدالت میں پیش ہوئے۔ فاضل جج  نے استفسار کیا کہ گزشتہ سماعت پرپیش کیوں نہیں ہوئے؟اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ میں شہرمیں نہیں تھااس لیے پیش نہ ہوسکا۔جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی سماعت کوچھوڑیں آج بھی آپ وقت پرنہیں آئے،جب کیس کال ہوا آپ کہاں تھے؟،شاہد مسعود نے کہا کہ میں باہرہی کھڑاتھا،اس پر جج نے کہاکہ آنکھیں اورکان کھول کررکھیں۔عدالت نے شاہد مسعود کو 2 اکتوبر کو دوبارہ ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ان کے وارنٹ منسوخ کر دیئے، عدالت نے گزشتہ سماعت پر عدم پیشی پر شاہد مسعود کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے، شاہد مسعود پر بطور چئیرمین پی ٹی وی، پی سی بی کے نشریاتی حقوق کا جعلی کمپنی سے معاہدے کا الزام ہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعوداسلام آباد ہائی کورٹ سے 28 ستمبر تک عبوری ضمانت پر ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں