سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ حکومت نے نہیں بلکہ ریاستی اداروں نے 5 ہزار لوگوں کی لسٹ بنائی ہے اور اب فیصلہ کرلیا گیا ہے کہ جن لوگوں نے ملک کو لوٹا ہے ان کے نام اخباروں میں اشتہارات کے ذریعے عوام کو بتائے جائیں گے۔جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا کہ 5 ہزار لوگوں کی لسٹ حکومت نے نہیں بلکہ ریاستی اداروں نے بنائی ہے،ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کہا کہ ملک کے اداروں نے ان بڑے مگر مچھوں کے نام جنہوں نے اس ملک کو لوٹا ہے سامنے لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ طے ہوگیا ہے کہ قانونی کارروائی چلتی رہے گی لیکن اخبارات میں اشتہارات کی صورت میں ان کے نام سامنے لائے جائیں گے اور بتایا جائے گا کہ فلاں آدمی کی کتنی جائیدادیں ملک سے باہر ہیں اور ان کے بچوں کے نام پر کیا کچھ ہے۔
Facebook Comments