doctor shahid masood par fard jurm aaid

ڈاکٹر شاہد مسعود کے پروگرام پرڈیوسر کو جیل ہوگئی۔۔

کراچی کی مقامی عدالت نے معروف اینکرپرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے، ان کے پروگرام پرڈیوسر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔۔ منصور علی خان کے ویلاگ کے مطابق کراچی میں پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے ڈاکٹر شاید مسعود کے خلاف ہتک عزت کا کیس کیا تھا، جس میں ڈاکٹر شاہد مسعود مسلسل غیر حاضر ہورہے ہیں۔۔اس بار بھی پیشی کے دوران  ڈاکٹر شاہد مسعود کی غیرحاضری پر معافی کی درخواست آئی جس میں یہ موقف بھی اختیارکیاگیا کہ کراچی میں ان کی جان کو خطرہ ہے اس لئے وہ پیش نہیں ہوسکتے۔۔ ویلاگ کے مطابق پیشی پر ڈاکٹر شاہد مسعود کے پروگرام پرڈیوسر بھی مسلسل کئی غیرحاضریوں کے بعد پیش ہوئے تھے جنہیں عدالت نے جیل بھیجنے کا حکم جاری کردیا۔۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں