پاکستان ٹی ویژن (پی ٹی وی) کرپشن کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت مسترد کردی، جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔اینکر پرسن شاہد مسعود کو ایف آئی اے نے عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا ان پر بطور ایم ڈی پی ٹی وی جعلی کمپنی کے ساتھ کرکٹ میچز کا نشریاتی حقوق کا معاہدہ کرنے کا الزام ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے اینکر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت پرسماعت کی۔پی ٹی وی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کیس میں پی ٹی وی کے کاشف ربانی بھی شریک ملزم ہیں، شاہد مسعود نے جعلی کمپنی کے ساتھ کرکٹ میچز کی نشریاتی حقوق کا معاہدہ کیا۔وکیل کے مطابق جعلی کمپنی کو معاہدے کے وقت 3 کروڑ 70 لاکھ کی فوری ادائیگی کی گئی، کمپنی لاہور میں کیٹرنگ اور دیگوں کا کام کرتی تھی۔پی ٹی وی وکیل کے مطابق اس جعلی کمپنی کو کاشف ربانی اور شاہد مسعود کے علاوہ کوئی اور نہیں جانتا تھا، شریک ملزم کاشف ربانی ضمانت مسترد ہونے پر ایک کروڑ 29 لاکھ روپے واپس کرچکے ۔عدالت کو بتایا گیا کہ دوسرےشریک ملزم روشن مصطفی گیلانی نے بھی 80 لاکھ روپے واپس کیے، شریک ملزمان کے مطابق باقی کے پیسے شاہد مسعود کو دینا ہیں۔عدالت نے شاہد مسعود کی درخواست ضمانت مسترد کردی جس پر ایف آئی اے نے انہیں عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا۔
کیٹرنگ کمپنی کیلئے لائیومیچز کے نشریاتی حقوق
Facebook Comments