dr shahid masood 5 days remand

ڈاکٹر شاہد مسعود کا 5 روزہ ریمانڈ۔۔۔

اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں ڈاکٹر شاہد مسعود کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیااور 5 روز بعد دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے پی ٹی وی کرپشن میں ڈاکٹر شاہد مسعود کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا گیا، ڈاکٹرشاہد مسعودکوسینئرسول جج عامرعزیزکی عدالت میں پیش کیاگیا،ایف آئی اے نے اینکر پرسن کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈکی استدعا کی ،وکیل ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ ملزم کا 24 گھنٹے کا ریمانڈ دیا جائے۔جج نے ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے انکوائری کرلی ہے؟اس پرپراسیکیوٹر ایف آئی اے نے بتایاکہ ملزم نے خود سرینڈر نہیں کیاکافی چیزیں باقی ہیں،فاضل جج نے استفسار کیا کہ کیایہ پہلاریمانڈہے یااس سے پہلے بھی ریمانڈلیاگیا؟ایف آئی اے نے بتایا کہ پہلاریمانڈ ہے، کل ضمانت خارج ہونے پرہائیکورٹ سے گرفتارکیا۔وکیل پی ٹی وی نے کہا کہ ہائیکورٹ نے ملزم سے متعلق کچھ ہدایات دیں ہیں ان کودیکھ لیں،وکیل پی ٹی وی نے ہائیکورٹ کے ریکارڈکی دستاویزعدالت میں پیش کردیں۔جج نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کوئی ریکارڈایساہے جوآپ نےابھی اکٹھاکرناہے؟ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ اس میں کچھ معلومات درکارہیں،عدالت نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں ڈاکٹر شاہد مسعود کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیااور 5 روز بعد دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں