dr israr ka youtube channel band

ڈاکٹر اسرار کا یوٹیوب چینل بند۔۔

ویڈیوشئیرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے یہود مخالف لیکچرز کا الزام لگا کرمعروف اسکالرڈاکٹراسراراحمد کا چینل بند  کردیا۔یوٹیوب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ڈاکٹر اسرار کے 2چینلز  کو نفرت انگیز اور تشدد سے متعلق پالیسیوں کی خلاف ورزی پر بند  کیا گیا ہے۔یوٹیوب نے ڈاکٹر اسرار احمد کے چینل کو بند کرنے کا فیصلہ یہودی اخبار میں ڈاکٹراسرار احمد کے خلاف رپورٹس شائع ہونے کے بعد کیا۔ڈاکٹر اسرار کے یوٹیوب چینل پر سبسکرائبرز کی تعداد تقریباً 30 لاکھ  ہے جبکہ ان کے لیکچرز کو سننے اور پسندکرنے  والوں کی تعداد بھی زیادہ ہے۔ڈاکٹراسراراحمد کے لیکچرز کوپسند کرنے والوں نے یوٹیوب کے فیصلے پرناراضگی کا اظہارکیا ہے۔یوٹیوب کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر اسرار کے دو چینلز کو نفرت انگیز اور تشدد سے متعلق پالیسیوں کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا ہے۔اس حوالے سے تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے یوٹیوب پر ڈاکٹر اسرار احمد آفیشل یوٹیوب چینل کو بند کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسلاموفوبیا کی بدترین شکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلاموفوبیا کے اس شرمناک فعل کے جواب میں تنظیم اسلامی نے متعلقہ پلیٹ فارمز کے ذریعے بھرپور قانونی چارہ جوئی کا آغاز کر دیا ہے۔یہودیوں کے ہفتہ وار جریدے ’دی جیوز کرونیکل‘ کا دعویٰ ہے کہ امریکہ میں یہودیوں کی عبادت گاہ میں لوگوں کو یرغمال بنانے والا ملزم ڈاکٹر اسرار کی ویڈیو دیکھتا تھا۔امریکی ریاست ٹیکساس کے کولیول نامی علاقے میں رواں سال جنوری میں یہودی عبادت گاہ میں ملک فیصل اکرم نامی شخص نے چار افراد کو یرغمال بنالیا تھا۔ اسے دس گھنٹے کے محاصرے کے بعد ایف بی آئی نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جب کہ تمام یرغمالی بحفاظت فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ملک فیصل کا تعلق برطانیہ کے شہر بلیک برن سے تھا۔ ہفتہ وار جریدے دی جیوز کرونیکل کا دعویٰ ہے کہ انھیں ملک فیصل کی فیملی نے بتایا تھا کہ وہ یوٹیوب پر ڈاکٹر اسرار کی ویڈیو دیکھتا تھا۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں