پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس دستور کے زیر اہتمام محسن پاکستان و ایٹم بم کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منگل 23 نومبر 2021 بوقت ساڑھے تین بجے سہ پہر نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہو گا جس کی صدارت راجہ محمد ظفر الحق چئیرمین پاکستان مسلم لیگ ن کریں گے جب کہ مہمان خصوصی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صاحبزادی ڈاکٹر دینا خان ہوں گی تقریب میں پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیرحسین بخاری، جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ ، جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما سینیٹر طلحہ محمود ، پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چئیرمین رانا تنویر حسین ، سینئر صحافی حامد میر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج عقیدت پیش کریں گے پی ایف یو جے دستور کے صدر نواز رضا ، آر آئی یو جے دستور کے صدر سید قیصر عباس ،جنرل سیکریٹری اکرم عابد اور پی آر اے کے جوائنٹ سیکریٹری میاں منیر احمد نے تمام صحافیوں ،ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے محبت کرنے والے احباب اور سیاسی کارکنوں کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے
