دنیا نیوز میں بھی بڑے پیمانے پر برطرفیوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ چارسو سے زائد لوگوں کی فہرست بنائی گئی ہے۔۔ اور ہفتہ کے روز آرکائیو کے شعبے سے آٹھ لوگوں کو نکالا گیا، اسی طرح، مانیٹرنگ سے دس، سوشل میڈیا ڈپارٹ سے بارہ، پندرہ کے قریب کیمرہ مین اور ٹیکنیشنز، کیمرہ مینوں کا تعلق نیوز اور پروگرامنگ دونوں سے بتایاجاتا ہے۔۔ اسی طرح کریٹیو سے آٹھ سے دس لوگ اور ایم سی آر سے بھی ایک دو لوگوں کو نکالا گیا ہے۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان، سکھر اور ملتان کے بیورو دفاتر بھی بندکرنے کی اطلاعات ہیں۔۔ اتوار کی چھٹی ہوتی ہے، اس لئے اب فائرنگ کا سلسلہ پیر سے دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔۔
Facebook Comments