Downsizing started in Ausaf Karachi also

اوصاف کراچی میں بھی برطرفیاں شروع۔۔

روزنامہ اوصاف نے کراچی آفس سے اپنے دودرجن سے زائد اسٹاف کو فارغ کردیا۔۔ اطلاعات کے مطابق مزید چھانٹیوں کا امکان ہے۔۔ برطرف کئے جانے والے ورکرز کا تعلق نیوزڈیسک، آئی ٹی اور پیج میکنگ کے شعبوں سے ہے جب کہ نیوز ایڈیٹر کو بھی نکال دیا گیا۔۔ فارغ کئےجانے والے ورکرز کا کہنا ہے کہ ان لوگوں سے زبردستی استعفوں پر سائن لئے گئے جس پر تحریر تھا کہ وہ اپنی مرضی سے ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر نوکری چھوڑ کر جارہے ہیں۔۔ بتایاجاتا ہے کہ استعفے دینے والوں صرف رکی ہوئی تنخواہ ہی دی گئی ۔۔ اب کراچی کا اخبار بھی اسلام آباد ہیڈآفس میں تیار کئے جانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں