اے آر وائی میڈیا انڈسٹری میں ابتک ان اداروں میں شمار ہوتاتھا جہاں ورکرز کو نکالے جانے کا تصور نہیں تھا، مرحوم بانی نے کسی کو نہ نکالنے کی پالیسی رکھی تھی لیکن پپو کا کہنا ہے کہ اب یہاں بھی تبدیلی کی ہواچل پڑی۔۔ ہیڈآفس سمیت ملک بھر سے سوسے زائد ورکرز کو نکالنے کا فیصلہ کیاگیاہے لیکن ان سب کو ایک ساتھ نہیں نکالاجائے گا بلکہ اکادکا کرکے فائر کیاجائے گا اور انہیں فارغ کرنے کے لئے زبردستی ریزائن لیاجائے گا۔۔ پپو کے مطابق اے آر وائی کے بڑے پپو کی خبرکو جھٹلارہے ہیں لیکن پپو اپنی خبر پہ قائم ہے اس کا کہنا ہے کہ پی بی اے اراکین کی ملی بھگت کا فیصلہ ہے کہ ہر ادارہ برطرفیاں کرے اور اے آر وائی بھی بہت جلد اس فیصلے پہ عملدرآمد شروع کریگا
Facebook Comments