ابتک نیوز میں برطرفیوں کاسلسلہ ابھی رکا نہیں تنخواہوں میں کٹوتیاں بھی کی گئی ہیں جس پر چندروز پہلے نان لینئیر ایڈیٹرز نے کام چھوڑ ہڑتال کردی تھی این ایل ایز کی یہ ہڑتال دوسے تین گھنٹے جاری رہی جس پر انتظامیہ نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ تنخواہ میں کٹوتیاں نہیں کی جائیں گی۔۔ یقین دہانی کے بعد این ایل ایز نے کام شروع کردیا لیکن اس کے بعد تیرہ این ایل ایز کو برطرف کردیاگیا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ابتک نیوز میں لیبرقوانین کی کھلے عام خلاف ورزیاں جاری ہیں لیکن کوئی پرسان حال نہیں۔۔
Facebook Comments