Downsizing from channels Lists Ready

چینلز سے برطرفیاں،فہرستیں بننا شروع

میڈیا مالکان اور وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کے درمیان آٹھ اکتوبر کو ہونے والی ملاقات ناکامی کا شکار رہی،جس کے بعد میڈیا مالکان نے اپنے اپنے اداروں میں برطرفیوں کاعمل مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیاہے۔پپو نے انکشاف کیاہے کہ کئی چینلز میں مالکان نے ڈائریکٹر نیوز کو فہرستیں تیار کرنے کا حکم دیاہے جس پہ کئی ڈائیریکٹرز نیوز نے برطرفیوں کے عمل میں شرکت سے صاف انکار کردیاہے، ڈائریکٹر نیوز کا موقف ہے کہ برطرفیوں سے چینلز کاکام متاثرہوگا۔۔ پپو کے مطابق میڈیا مالکان ایک طرف چھانٹیوں کا فارمولہ استعمال کررہے ہیں دوسری طرف صحافتی تنظیموں کو سمجھایاجارہاہے کہ حکومت اشتہارات کے پیسے نہیں دے رہی جس کی وجہ سے شدید مالی بحران کاسامنا ہے۔۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کس چینل سے کتنے لوگ نکالے جاتے ہیں؟؟ پپو نے صحافتی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ اپنے احتجاج کا رخ میڈیا مالکان کی جانب رکھیں اور دباؤ ڈالیں کہ اب کسی بھی چینل سے کسی ایک کارکن کی برطرفی برداشت نہیں کی جائے گی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں