ہم نیوز میں برطرفیوں اور سیلری میں کٹ لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔۔ پپو کے مطابق او ایس آر، کاپی سے آج بھی کچھ لوگوں کو نکالا گیا پپو نے اوایس آر کی خاتون ورکر سمیت تمام نکالے گئے لوگوں کے نام بمعہ ان کے ڈس کنٹی نیوشن آف سروس لیٹرز بھی ہمیں بھیجے لیکن ہم اپنی پالیسی کے تحت اسے شئیر نہیں کررہے، بتانے کا مقصد صرف یہ ہے کہ پپو کی رینج کا ابھی تک ہم نیوز انتظامیہ کو شاید اندازہ نہیں ہوسکا۔۔ پپو کے مطابق تمام ملازمین کا فیول اور موبائل الاؤنس بندکردیاگیاہے۔۔ سیلریز میں بھی کٹ لگانے کا یہ حال ہے کہ ایک کاپی ایڈیٹر کی سیلری بیاسی ہزار تھی کٹ لگانے کے بعد اسے اب پچاس ہزار روپے دئیے جائیں۔۔ پپو کا کہنا ہے کٹ لگے سیلری مارچ سے ہوگی یعنی اپریل میں کی پانچ تاریخ کو انہیں نظرثانی شدہ سیلری ملے گی۔۔
Facebook Comments