dosti or rishton ka paas rakhna aata hai

دوستی اور رشتوں کا پاس رکھناآتا ہے، روبی انعم۔۔

اداکارہ روبی انعم نے کہا ہے کہ میرا کام لوگوں کو ہنسانا ہے اور میں سمجھتی ہوں شاید مجھے دنیا میں اسی مقصد کیلئے بھیجا گیا ہے ، میری کوشش ہوتی ہے میرے دل میں کسی کیلئے میل نہ ہو اور جس سے بھی ملوں اس سے خلوص سے ملوں ۔ روبی انعم نے ایک انٹرویو میں کہا کہ طنزو مزاح اور کامیڈی کے ذریعے لوگوں کے چہروں پر خوشی او رمسکراہٹ لانا بھی عبادت ہے اور میں خوش قسمت ہوں کہ خدا کی ذات نے مجھے بھی اس کے لئے چنا ہے ۔ مجھے دوستی اور رشتوں کا پاس رکھنا آتا ہے اور جو میرے دوست ہیں وہ اس بات سے اچھی طرح آگاہ ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں