doosri shaadi nahi ki

دوسری شادی نہیں کی، حدیقہ کیانی۔۔

معروف گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی نے دوسری شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔چند روز قبل ایک یوٹیوب چینل پر دعویٰ کیا گیا تھا کہ گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے رمضان المبارک میں دوسری شادی کرلی ہے۔ یوٹیوب ویڈیو کا یہ اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا تھا اور مداح حدیقہ کیانی کی دوسری شادی کی خبروں پر حیرانی کا اظہار کررہے تھے۔تاہم گلوکارہ نے خود ہی سامنے آکر اپنی دوسری شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔ حدیقہ کیانی نے ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی دوسری شادی کی تردید کی اور لکھا ’’میں نے نہیں کی‘‘۔واضح رہے کہ حدیقہ کیانی نے کچھ عرصہ قبل ایک انٹرویو میں اپنی پہلی شادی اور طلاق کے بارے میں کہا تھا کہ انہوں نے پہلی شادی 1997 میں کی تھی جو ناکام ہوگئی۔ بعد ازاں انہوں نے دوسری شادی کی وہ بھی ناکام ہوگئی۔ حدیقہ کیانی نے 2005 میں بالا کوٹ میں آئے خوفناک زلزلے کے متاثرین میں سے ایک بچے ناد علی کو گود لیا تھا جس کی وہ اکیلے پرورش کررہی ہیں۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں