ٹی وی میزبان اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے دوسری بیوی طوبیٰ عامر سے طلاق کی خبروں کی تردید کردی۔ایک ٹوئٹر ہینڈل کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا کہ عامر لیاقت کی طلاق کی تصدیق ہوچکی ہے۔ “عامر لیاقت نے تصدیق کی ہے کہ ان کی طوبیٰ عامر کے ساتھ دوسری شادی تیسری بیوی کی وجہ سے ختم ہوگئی ہے۔خود سے منسوب طلاق کی تصدیق پر مبنی ٹویٹ سامنے آنے پر عامر لیاقت نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ انہوں نے کوئی تصدیق نہیں کی۔ وہ متعلقہ ٹوئٹر ہینڈل چلانے والے کو قانونی نوٹس بھجوائیں گے۔خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین ہانیہ خان نامی لڑکی کی وجہ سے گزشتہ کچھ ماہ سے سخت مشکل میں ہیں۔ ہانیہ خان کا دعویٰ ہے کہ وہ عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہیں تاہم رکن قومی اسمبلی اس سے انکاری ہیں۔ جھوٹے دعووں اور الزامات پر عامر لیاقت نے ہانیہ کے خلاف مقدمہ بھی درج کروا رکھا ہے۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق عامر لیاقت حسین نے پہلی بار اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ”میں نے اس معاملے پر اس لیے خاموشی اختیار کیے رکھی کہ اللہ تعالیٰ شر کے منہ سے ایسے جملے نکلوائے گا کہ اس کا کردار واضح ہو جائے گا۔رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنے اس ویڈیو بیان میں ہانیہ خان کے کچھ ویڈیو کلپ بھی شامل کیے ہیں جن میں وہ گالیاں دے رہی ہوتی ہے۔ عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ ”ہانیہ خان نے میڈیا سے گفتگو بھی کی اور اس دوران کسی بھی صحافی نے یہ پوچھنا گوارہ نہیں کیا کہ بی بی آپ اگر عامر لیاقت حسین سے شادی کا دعویٰ کر رہی ہو تو نکاح نامہ کہاں ہے؟ اور ولی کدھر تھے نکاح کے وقت، کیونکہ ولی کی اجازت کے بغیر نکاح نہیں ہوتا۔میں نے اس کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ سی 295کی ایف آئی آر درج ہو گئی ہے اور اسے ثمن جاری ہو گئے ہیں جوآج اس تک پہنچ جائیں گے۔عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ ”اب عدالت فیصلہ کرے گی۔ میرا اور اس کا ڈی این اے ٹیسٹ ہو گا اور نتائج میں پتا چل جائے گا کہ میرا اور ہانیہ کا کوئی تعلق رہا ہے یا نہیں۔ میں نے ہانیہ خان کے والد کو بہت سمجھایا کہ یہ جو باتیں کر رہی ہے ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ تاہم اب جو بھی بات ہو گی، عدالت میں ہو گی۔

دوسری اہلیہ کو طلاق نہیں دی، عامر لیاقت
Facebook Comments