SAMAA KI KAHANI PAPPU KI ZABANI

دوغلی پالیسی جاری،کارکنان مایوسی کا شکار، 13 برطرف۔

سما ٹی وی کی انتظامیہ کی جانب سے دوغلی پالیسی جاری ہے جس کی وجہ سے کارکنان مایوسی کا شکار ہیں، ایک طرف تو یہ اعلانات کئے گئے کہ لاہور شفٹنگ کیلئے جو جانا چاہے اسے ساتھ لے کر جائیں گے نکالا نہیں جائے گا،وہیں اب جو کارکنان جانے کو تیار ہیں انہیں نکالا جارہا ہے، پپو نے انکشاف کیا ہے کہ سما ٹی وی کے ڈیجیٹل ڈپارٹمنٹ میں تیرہ ورکرز کو برطرفی کا پروانہ جمعہ کے روز تھما دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سماء ٹی وی کے چیئرمین عبد العلیم خان نے گذشتہ ماہ میں کارکنان کی مالی بہتری کے لئے کئی قابل ستائش اقدام کئے جن میں ہزاروں روپے تنخواہوں میں اضافہ اور کم ازکم تنخواہ چالیس ہزار روپے جیسے اقدام شامل ہیں جنہیں موجودہ ملکی معاشی صورت حال میں بے حد سراہا گیا۔سماء ٹی وی کی نئی انتظامیہ چینل کو لاہور منتقل کررہی ہے تو تمام کارکنان کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ جو بھی لاہور منتقل ہونا چاہتا ہے اسے ہم فارغ نہیں کریں گے وہ لاہور آفس جوائن کریں ۔۔ اس پیشکش کے ساتھ کچھ مراعات مثلاٗ  رہائش وغیرہ کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔اس پیشکش کے بعد جو کارکنان لاہور جانا چاہتے تھے انہوں نے کراچی کے میڈیا چینلز کی پیشکش ٹھکرا کر سماء ٹی وی کو ہی ترجیح تھی۔ پہلے مرحلے میں سماء ڈیجیٹل کے شعبے کو لاہور منتقل کیا جارہا ہے جو پندرہ مارچ تک مکمل ہوجائے گا، جس کے لئے لاہور کے ہی ایک چینل سے جی ایم ڈیجیٹل کے عہدے پر ایک ریسورس کا تقرر کیا گیا۔۔پپو کے مطابق لاہور سے جوائن کرنے والا اتنی سینئر پوسٹ کی صلاحیت نہیں رکھتا ،مبینہ طور پر وہ کسی کی پرچی بھی بتایا جارہا ہے، جس کا کارکنان کو بھی علم ہے۔نئے جی ایم ڈیجیٹل نے  آتے ہی لاہور سے ہی اپنی ٹیم کی بھرتیاں شروع کردیں اور کراچی کی ٹیم کو لینے سے انکار کردیا۔  نئے جی ایم کی ہدایت پرجمعہ کے روز کراچی  میں تیرہ ملازمین کو برطرف کردیاگیا۔پپو کا کہنا ہے کہ سماء ٹی وی کے چیئرمین علیم خان ورکر دوست طبیعت کے مالک ہیں اور ہمیشہ انہوں نے اپنی تمام کمپینوں میں کارکنان کو نوازا اور بہت خیال رکھا ہے بلکہ وہ اپنے ورکر ز کو فیملی کی طرح عزیز رکھتے ہیں، لیکن چینل انتظامیہ میں شاہ سے بڑھ کر شاہ کے وفادار نادان مشیر علیم خان اور سما ٹی وی کی ساکھ خراب کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔کارکنان میں افواہیں گرم ہیں کہ علیم خان نے جو وعدے کئے وہ پہلے ہی مرحلے میں وفا نہ ہوسکے تو کیا آگے چل کر بھی ایسا ہی رہے گا، پپو نے چیئرمین سما ٹی وی علیم خان سے درخواست کی ہے کہ مہنگائی کے اس پرآشوب دور میں کارکنان کو بیروزگاری سے بچائیں ۔پپو کا کہنا ہے کہ علیم خان ورکردوست اعلانات کرتے ہیں تو چینل انتظامیہ اس کے بالکل الٹ کارروائیاں کررہی ہے۔علیم خان کو اس کا نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں