doctor shahid masood par fard jurm aaid

ڈاکٹر شاہد مسعود پر فردجرم عائد۔۔

کراچی کی عدالت میں معروف اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود پر فردجرم عائد کردی گئی۔۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیرسعید غنی پر الزامات کے حوالے سے کیس کی سماعت مقامی عدالت میں ہوئی جس میں صوبائی وزیر سمیت ڈاکٹر شاہد مسعود اور دیگر ملزمان پیش ہوئے۔ عدالت نے اینکرپرسن ڈاکٹر شاہد مسعود پر فرد جرم عائد کر دی۔۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے صحت جرم سے انکار کیا۔ جس پر عدالت نے کیس کی سماعت تیرہ مئی تک ملتوی کرتے ہوئے مقدمے کے گواہان کو طلب کرلیا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے دوہزار سولہ میں ایک نجی چینل پر پروگرام کرتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی پر الزامات عائد کئے تھے، جس پر دوہزار سترہ میں سعید غنی نے فوجداری اور سول مقدمات دائر کئے، قبل ازیں عدالت ڈاکٹر شاہد مسعود کے خلاف  ایک کروڑ روپے ہرجانے کا فیصلہ  سنا چکی ہے۔۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں