اسلام آباد ہائی کورٹ نے صحافی و اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کی 14 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔ گزشتہ روز ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے دائر حفاظتی ضمانت کی درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔ اس موقع پر شاہد مسعود اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ کراچی پولیس کی طرف سے گرفتاری کا خدشہ ہے فاضل عدالت نے20 ہزار روپے کے مالیتی مچلکوں کے عوض درخواست گزار کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 14 روز کے اندر متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
Facebook Comments