halaat ab badal chuke hein | Shahid Masood

ڈاکٹر شاہد مسعود کے وارنٹ گرفتاری جاری۔۔

کراچی کی ایک مقامی عدالت نے معروف اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔یاد رہے کہ سعید غنی نے 9 فروری 2018 کو کراچی کی مقامی عدالت میں اینکر شاہد مسعود کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اینکر کی جانب سے مسلسل ان کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے جارہے تھے۔ اس حوالے سے عدالت سے رجوع کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں ٹی وی اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کے خلاف صوبائی وزیر سعید غنی کی ہتک عزت کی درخواست دائر تھی جس پر ممکنہ طور پر اسی عدالت کی جانب سے اب نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں۔اس سے قبل عدالت کی جانب سے شاہد مسعود کے پیش نہ ہونے پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتار بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔دوسری جانب صحافی اعزاز سید نے یہ بھی بتایا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے ایک بار پھر سے جنگ گروپ کو جوائن کر لیا ہے۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں