ghar chalane keliye makeup surgery clinic khola hai

ڈاکٹری سے زیادہ پیسہ مارننگ شوکی میزبانی میں ملتا ہے۔۔

معروف مارننگ شو میزبان و اداکارہ ڈاکٹر شائستہ لودھی کا کہنا ہے کہ ان کے پاس رنگ گورا کروانے اب تک کئی اداکار آچکے ہیں۔شائستہ لودھی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری جیو نیوز کے پروگرام ‘جشنِ کرکٹ’ کے مہمان بنے جس میں دونوں نے مختلف سیگمنٹس میں پوچھے جانے والے سوالات کے جواب دیے۔۔ شو میں شائستہ لودھی نے کہا کہ پلاسٹک سرجری کے شعبے کے مقابلے مارننگ شو کی میزبانی میں زیادہ پیسہ ہے۔ انہوں نے اپنے بھائی ساحر لودھی کو خود سے زیادہ مشہور اور باصلاحیت قراردیتے ہوئے کہا کہ ساحر لودھی شاہ رخ خان کی نقل نہیں کرتے۔شائستہ لودھی نے کہا میں اس بات کا اعتراف کرتی ہوں کہ نادیہ خان مارننگ شوز کی کوئین ہیں لیکن پی ٹی وی پر میرا شو نادیہ خان کے شو سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔شائستہ لودھی نے کہا کہ مارننگ شو میں لوگ اب کچھ نیا اور کچھ معلوماتی دیکھنا چاہتے ہیں، 65 فیصد لوگ مارننگ شوز کے مواد سے بیزار ہوں گے۔رنگ گورا کرنے کے انجیکشن لگوانے سے متعلق سوال پر شائستہ نے انکشاف کیا کہ ان کے پاس صرف اداکار ہی نہیں بلکہ کئی سیاستدان ایسے ہیں جو رنگ گورا کرنے کے انجیکشن لگوانے آتے ہیں۔مارننگ شو میزبان نادیہ خان اور پی پی رہنما شرمیلا فاروقی والے معاملے پر شائستہ کا کہنا تھا کہ نادیہ خان اتنی بھی معصوم نہیں کہ شرارت نہ کی ہو، البتہ شرمیلا فاروقی کو اب جھگڑا ختم کردینا چاہیے۔سیاست پر گفتگو کرتے ہوئے شائستہ لودھی نے کہا کہ نوازشریف عمران خان سے اچھے وزیراعظم نہیں تھے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں