khalil ul rehman qamar ke sath kaam nahi karungi

دو اسکرپٹ تیار، پیسے نہیں فلم بناسکوں، ایمان علی۔۔

اداکارہ ایمان علی نے کہا ہے کہ دو سکرپٹ لکھ چکی ہوں جو مکمل طور پر تیار ہیں، لیکن اتنے پیسے نہیں کہ فلم بنا سکوں۔اداکارہ ایمان علی نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور شادی سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔ایمان علی نے بتایا کہ میں نے دو سکرپٹس لکھ رکھے ہیں، پہلے سکرپٹ کو لوگ پڑھ کر کہہ رہے ہیں کہ یہ رومانوی کامیڈی سکرپٹ ہے لیکن یہ عام زندگی سے متعلق ہے، جبکہ دوسرا سکرپٹ ایکشن فلم کے لیے ہے مگر میرے پاس اتنے پیسے نہیں کہ فلم بنا سکوں۔پاکستانی فلموں کے سکرپٹس پر بات کرتے ہوئے ایمان علی کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلموں کے سکرپٹس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، خواتین کے حوالے سے لکھے جانے والے کرداروں پر خوش نہیں ہوں، میں انتظار کررہی تھی کہ کوئی بہت بڑا پروجیکٹ ملے مگر اتنا انتظار کرکے کوئی فائدہ نہیں ہوا، میرے لیے اگر کردار لکھے جاتے تو میں کام کرلیتی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں