کراچی میں اسٹریٹ کرائم اپنے عروج پر ہے۔۔ مختلف علاقوں میں جہاں روزانہ درجنوں شہریوں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹا جارہا ہے وہاں اب صحافی اور میڈیا ورکرز بھی محفوظ نہیں۔۔ کورنگی نمبر ایک میں معروف صحافی اور کے یوجے دستور کے عہدیدار منصور احمد مانی کو گن پوائنٹ پر نقدی اور موبائل فون سے محروم کردیاگیا ۔۔دریں اثنااخبارجہاں کا کارکن شہزاد احمد اپنی قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے۔ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شادی سے واپسی پر میٹرک بورڈ آفس کے قریب واقع اپنےگھر پہنچے تھے کہ گاڑی سے اُترتے ہی اُنہیں دو موٹرسائیکل پر سوار چار مسلح افراد نے روک لیا اور اُن کی چھوٹی صاحبزادی زینب پر پستول تان کر اُنہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور موبائل، نقد رقم اور بینک کے کارڈز سمیت قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہوگئے۔

Facebook Comments