اسلام آباد ہائی کورٹ میں بشریٰ بی بی اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔عدالت نے پیمرا سے استفسار کیا کہ پچھلے دو سال سے غیر مصدقہ جو آڈیوز چلائی جا رہی ہیں کیا اس حوالے سے آپ کی کوئی ہدایات ہیں؟وکیل پیمرا نے کہا کہ ہم تو ایسی آڈیو نشر کرنے کو ممنوع کرنے کا آرڈر ہی نکال سکتے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق ہم نے ہدایات جاری کیں ہوئی ہیں۔جسٹس بابر ستار نے کہا کہ دو دن آپ دیکھتے رہتے ہیں غیر مصدقہ مواد چلتا رہے ؟ پرائیویٹ ، غیر مصدقہ چلنے والا مواد پرائیویسی کی خلاف ورزی ہے کسی بلیک میلنگ کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔
Facebook Comments