پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا)نے ذرائع ابلاغ(میڈیا) کو ہدایت کی ہے کہ انتخابات کے دوران کسی بھی حادثے کی صورت میں براہ راست کوریج سے اجتناب کیا جائے۔ پیمرا نے ایک ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں ذرائع ابلاغ سے کہا گیا ہے کہ انتخابات کے دوران ہنگامی صورتحال میں میڈیا ذمہ دارانہ رپورٹنگ کا مظاہرہ کرے اور رائے دہندگان (ووٹرز) کو الیکشن و ووٹ ڈالنے کے طریقہ کار پرمعلومات فراہم کرے۔ ذرائع ابلاغ کو ہدایت کی گئی ہے کہ جاری کردہ قواعد و ضوابط پرعمل درآمد یقینی بنایا جائے۔25 جولائی کو ہونے والے انتخابات کے موقع پر ملک بھر میں20 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ ۔
Facebook Comments