مقبول اداکار سمیع خان نے انکشاف کیا ہےکہ کچھ عرصہ قبل ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران دو معروف اداکارائیں آپس میں لڑیں، جنہوں نے ایک دوسرے کو جوتے بھی دے مارے۔سمیع خان نے حال ہی میں اشنا شاہ کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔اداکار کا کہنا تھا کہ کوئی مانے یا نہ مانے پاکستان کے تمام اداکاراؤں میں ایک شاہ رخ خان چھپا ہوتا ہے، وہ ان جیسا بننا چاہتے ہیں اور ان کے انداز کو کسی نہ کسی حد تک کاپی کر رہے ہوتے ہیں۔ان کے مطابق چوں کہ ہم سب بولی وڈ اور شاہ رخ خان جیسے اداکاروں کو دیکھ کر بڑے ہوئے ہیں تو ان کی اداکاری سے کسی حد تک متاثر بھی ہوتے ہیں۔پروگرام کے دوران ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے سمیع خان نے بتایا کہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران دو اداکارائیں آپس میں لڑ پڑیں، جنہوں نے ایک دوسرے پر ہاتھ بھی اٹھایا۔سمیع خان کا کہنا تھا کہ ڈرامے کی شوٹنگ آزاد کشمیر میں جاری تھی اور وہ وقفے کے دوران میک اپ روم میں بیٹھے تھے کہ ایک اداکارہ دوڑتی ہوئی ان کے پاس آئیں اور کہنے لگیں انہیں جو سمجھ آیا، انہوں نے وہ کردیا۔اداکار کے مطابق اس وقت وہ کسی سے فون پر بات کر رہے تھے لیکن وہ اداکارہ کی بات سن کر پریشان ہوگئے، کچھ دیر بعد دوسری خاتون بھی دروازے کو تیزی سے دھکا دے کر میک اپ روم میں داخل ہوئیں اور وہیں جھگڑا شروع ہوگیا۔سمیع خان نے بتایا کہ وہ تب بھی فون پر بات کر رہے تھے اور پھر بعد میں میک اپ روم میں داخل ہونے والی اداکارہ کو دور سے جوتا دے مارا، جس پر وہ کمرے سے باہر چلے گئے اور کچھ دیر میں فون بند کرکے واپس آئے اور پوچھا کہ کیا ہوا ہے؟اداکار کا کہنا تھا کہ دونوں اداکاراؤں کے جھگڑے کے وقت تمام افراد شوٹنگ سیٹ پر موجود تھے، پروڈیوسر و ہدایت کار بھی وہیں تھے جب کہ میک اپ آرٹسٹ سمیت دوسرا عملہ بھی اداکاراؤں کو دیکھتا رہا۔ان کے مطابق انہیں بتایا گیا کہ شوٹنگ کےدوران ایک اداکارہ نے دوسری اداکارہ کو تھپڑ مارا تھا، جس پر ان کے درمیان جھگڑا ہوا اور دونوں نے ایک دوسرے کے اوپر جوتے بھی پھینکے۔سمیع خان کا کہنا تھا کہ ڈرامے میں ایک اداکارہ مرکزی جب کہ دوسری اداکارہ سیکنڈ لیڈ کردار ادا کر رہی تھیں لیکن دونوں کے جھگڑے نے شوٹنگ سیٹ کا ماحول خراب کردیا۔اگرچہ سمیع خان نے دو معروف اداکاراؤں کے درمیان شوٹنگ سیٹ پر جھگڑے کی بات بتائی، تاہم انہوں نے کسی بھی اداکارہ کا نام نہیں لیا اور نہ ہی ڈرامے کا نام بتایا۔اداکارہ نے بتایا کہ آپس میں لڑنے والی دونوں اداکارائیں نوجوان تھیں اور ہم عمر ہونے کے باوجود اس وقت کی معروف اداکارائیں بھی ہیں۔واقفان حال اس واقعے کے حوالے سے بتاتے ہیں کہ اداکار سمیع خان نے اسٹار اشنا شاہ کے شو میں بطور مہمان شرکت کی انہوں نے اس شو میں ایک لڑائی کی تفصیلات بتائیں جو ایک ڈرامے کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ وہ ”محبت کی آخری کہانی“ کا سیٹ تھا، جہاں علیزے شاہ اور منسا ملک کے درمیان مبینہ طور پر لڑائی ہوئی تھی۔ سمیع خان اس لڑائی کے چشم دید گواہ تھے۔گزشتہ برس اگست میں پیش آنے والے اس واقعہ کے بارے میں سمیع خان نے بتایا کہ ہم ایک ڈرامہ کی شوٹنگ کے لیے سیٹ پر تھے۔ میں میک اپ روم میں فون پر کسی سے بات کررہا تھا کہ اچانک ایک اداکارہ گھبرائی ہوئی کمرے میں داخل ہوئی اور کہنے لگی کہ ’میں نے کردیا، مجھے نہیں پتا، مجھے جو سمجھ آیا میں نے کردیا‘ جس پر میں نے اس سے کہا کہ کیا ہوا سب ٹھیک ہے؟اداکار نے کہا کہ اسی اثنا میں اچانک دروازہ کھلا دوسری اداکارہ اندر آئی، ان کی آپس میں تلخ کلامی ہوئی اور پھر ایک جوتی اڑتی ہوئی نظر آئی، تاہم وہ کسی کو لگی نہیں اور پیچھے جا کر گری۔سمیع خان کا کہنا تھا کہ اس وقت میں کسی ادارے کے افسر سے کسی دستاویزات کے بارے میں اہم بات کر رہا تھا اور میں فوراً سر سر کہہ کر میک اپ روم سے باہر نکل گیا اور کال بند کرنے کے بعد کریو کے اراکین سے پوچھا کہ آخر ہوا کیا ہے جس پر کسی فرد نے مجھے بتایا کہ شاٹ کے دوران ایک اداکارہ نے دوسری کو تھپڑ مار دیا تھا۔اشنا شاہ کے سوال پر سمیع خان نے بتایا کہ دونوں اداکارائیں ہم عمر تھیں ایک مین لیڈ ہیروئن اور دوسری سیکنڈ لیڈ تھی لیکن کچھ بھی ہو آپ کو یہ اختیار نہیں کہ کسی کو تھپڑ ماریں یا ہاتھ اٹھائیں۔مزید تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے بعد انہوں نے جو سین دیکھا وہ بالکل مختلف تھا۔ عملے کے بیان کے برعکس وہ گلے ملنے کا شاٹ تھا لیکن تھپڑ مارنے کا واقعہ ضرور پیش آیا تھا۔سمیع خان نے کہا کہ بعد میں اس مسئلے میں پروڈکشن شامل ہوئی اور اس اداکارہ کو سلام ہے جس کے ساتھ زیادتی ہوئی تھی کیوں کہ اس نے اس سب کے باوجود اپنا اس دن کا کام مکمل کروایا تھا، آخری شوٹ چل رہا تھا اور اس نے کام مکمل کروایا۔اشنا شاہ کے اس سوال پر کہ کیا دوسری اداکارہ نے بھی اپنا جوتا اتارا تھا؟ سمیع خان نے بتایا کہ میں چونکہ اس وقت انتہائی اہم کال پر تھا اس لیے باہر نکل گیا تھا اور پھر ہنستے ہوئے کہا کہ ورنہ میں ریکارڈ نہ کرلیتا جیسا کہ آج کل ٹرینڈ ہے۔واضح رہے کہ سمیع خان اس وقت ڈرامہ سیریل ’محبت کی آخری کہانی‘ کی شوٹنگ کروارہے تھے جس کے سیٹ پر مبینہ طور پر علیزے شاہ اور منسا ملک کی لڑائی ہوئی تھی۔رپورٹس کے مطابق سیٹ پر اداکارہ علیزے شاہ نے نہ صرف منسا ملک کو تھپڑ مارا بلکہ ان پر جلتا ہوا سگریٹ پھینکا اور جوتے سے بھی مارا۔اس واقعے پر منسا ملک نے اسلام آباد پولیس اسٹیشن میں مقدمہ بھی درج کروایا گیا تھا اور پولیس سے سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔
دو معروف اداکاراؤں کی لڑائی، سمیع خان نے دی گواہی۔۔
Facebook Comments