SAMAA KI KAHANI PAPPU KI ZABANI

دو اہم عہدیداروں کے درمیان سردجنگ جاری۔۔

سماء جیسے بڑے چینل کے کارکنان انکریمنٹ جیسی بنیادی ضرورت سے پچھلے 6 سالوں محروم تھے پھرچینل کے نئے مالک، عبدالعلیم خان نے آکر ہر سال انکریمنٹ کی اچھی روایت ڈالی اور علیم خان صاحب نے ٹیک اوور  کرتے  ہی مینجمنٹ میں موجود کالی بھیڑوں کا صفایا کیا جنہوں نے سماء کو برباد کرنے کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی ۔ پپو کے مطابق اب اُسی چینل میں جب سے لاہور شفٹ ہونے کا معاملہ ہوا تب سےجی ایم ٹیکنیکل نے یہ بھانپ لیا تھا کہ اس سے اچھا موقع علیم خان صاحب کی نظروں میں آنے کا پھر نہیں ملے گا اسی دوڑ میں جی ایم اور اُنکے باس ٹیکنکل ہیڈ صاحب سے سرد جنگ شروع ہوگئی اور ایسی ہوئی کہ ٹیکنیکل ہیڈ صاحب نے جی ایم کو  اُنکے  کام کو جان بوجھ کے ٹالنے کی عادت کی وجہ سے اُنکو شفٹنگ کے معاملات سے بالکل الگ کردیا اور جب سے شفٹنگ کا کام شروع ہوا ہے ٹیکنیکل ہیڈ صاحب نے مکمل طور پے سارے کام اپنے ذمے لے لئے ہیں.اور جی ایم سے کسی قسم کی معاونت نہیں کی جاتی ۔۔پپو کا کہنا ہے کہ اسی دوران اسلام آباد بیورو آفس بھی اسلام آباد میں ہی دوسری جگہ شفٹ ہو رہا ہے وہاں کی شفٹنگ کے معاملات سے  بھی جی ایم کو بالکل آؤٹ کردیا گیا ہے۔اب یہ واضح ہوگیا ہے کہ ٹیکنیکل ہیڈ کو جی ایم ٹیکنیکل کی ایسی حرکتوں کا ادراک ہوگیا ہے جس کا نقصان سماء کو مستقبل میں ہوسکتا ہے اور یہ بات جی ایم کو بھی سمجھ آرہی ہے اسی بات کا غصّہ اور اپنی موجودگی ضروری ثابت کرنے کا خمیازہ کراچی کے ٹیکنیکل اسٹاف کو جی ایم کی طرف سے گالیوں ، دھمکیوں اوربدتمیزیوں کی شکل میں بھگتنا پڑ رہا ہے جی ایم ٹیکنیکل کی ہرزہ سرائی سے تنگ آئے بہت سارے لوگ سماء سے بد دل ہوکر جلد سماء چھوڑنے پے غور کر رہے ہیں۔ پپو نے چینل کے مالک علیم خان، ڈائریکٹر نیوز حافظ طارق محمود اور علیم خان کے مشیر اکرم چودھری سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکنیکل اسٹاف کو جی ایم کے رحم و کرم سے نکالا جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں