ایک نیوز میں دو بڑی وکٹیں گر گئیں۔۔ ڈائریکٹر پروگرام اور ڈائریکٹر براڈکاسٹ اینڈ آئی ٹی ادارہ چھوڑ گئے۔ دونوں نے استعفا دیا تھا جس کے بعد تیس اپریل کو ان کا لاسٹ ورکنگ ڈے تھا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ایک نیوز کے ہیڈآفس میں ورکرز کا بتانا ہے کہ اپریل کے دوران تیس سے چالیس لوگوں سے استعفے لئے گئے، جن کا تیس اپریل کو ادارے میں آخری دن تھا۔۔ پپو نے مزید کہا کہ اس سے قبل ڈیجیٹل کے ہیڈ بھی استعفا دے کر گھر جاچکے ہیں۔۔ پپو کے مطابق ایک نیوز کے مارننگ شو کی ہوسٹ جوڑی نے بھی ٹیلن نیوز جوائن کرلیا ہے، یہ اطلاعات بھی ہیں کہ کچھ اور اینکرز بھی جلد ایک نیوز کو خیرباد کہہ دیں۔۔ کیوں کہ ایک نیوز کا ماہانہ خرچ ساڑھے چار کروڑ تھا لیکن اب یہ خرچ دگنا ہوچکا ہے جس کے بعد اب چینل انتظامیہ کو کہاگیا ہے کہ اخراجات پر قابو پائیں ورنہ ادارہ چلانا مشکل ہوجائے گا۔۔