بول نیوز کے دو بڑے شہروں کے بیوروچیفس کو اچانک تبدیل کردیاگیا ۔۔۔ تفصیل کے مطابق کراچی بیورو کے بیورو چیف شاہد جتوئی کو تبدیل کرکے ان کی جگہ نوجوان صحافی مظاہر سعید کو بیوروچیف بنایاگیا ہے۔۔ جب کہ شاہد جتوئی کو اب خصوصی اسائمنٹس کی رپورٹنگ کیلئے کہاگیا ہے۔۔ دوسری طرف لاہور بیورو کا بھی نیا ہیڈ سامنے آگیا ہے، وہاں خاور عباس ہاشمی کو نیا بیوروچیف مقرر کیاگیا ہے۔۔ ادھر کراچی بیوروکے نئے چیف نے ہفتہ کے روز اپنی ٹیم کی میٹنگ کال کرلی ہے۔۔ جب کہ کاشف سعید جب نیوزروم میں مظاہرسعید کے نئے بیوروچیف ہونے کا اعلان کررہے تھے تو ساتھ ہی انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ۔۔مظاہرنے بطور بیوروچیف تنخواہ میں اضافہ قبول کرنے سے انکار کردیا ہے اور بول انتظامیہ کو کہا ہے کہ جب تک میری ٹیم کی تنخواہوںمیں اضافہ نہیں ہوجاتا وہ اپنی تنخواہ میں بھی اضافہ قبول نہیں کریں گے۔۔ ساتھ ہی کاشف سعید نے کراچی بیورو کی ٹیم کو بہت جلد تنخواہوں میں اضافے کی خوشخبری سنائی ہے۔۔
