do baray news channels ka malik jaali sahafi giraftaar

دو بڑے نیوز چینلز کا مالک جعلی صحافی گرفتار۔۔

کراچی کے  تھانہ  درخشاں  پولیس نے  خود کو 2 بڑے نیوز چینل کا مالک بتانے والا ملزم دھرلیا۔ جعلی صحافی کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔۔ ملزم کے قبضے سے  مختلف جاب اور وزیٹنگ کارڈز برآمد۔۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق  پولیس افسر کارسرکار میں مصروف تھا کہ ایک شخص کمرے میں داخل ہوا،رعب دار آواز میں اپنا تعارف کروایا کہ دو چینلز کا مالک ہوں، ملزم نے کہا میں رفتار نیوز کا چئیرمین بھی ہوں، ملزم سے صحافی ہونے سے متعلق پوچھا تو ٹال مٹول سے کام لینے لگا،کہنے لگا آپ کون ہوتے ہو مجھ سے شناخت طلب کرنے والے، ڈیوٹی افسر کے اصرار پر رفتارنیوز ایچ ڈی کا وزیٹنگ کارڈ دیا، ایس ایچ او کو بھی اپنا تعارف چینل مالکان کا کروایا، ایس ایچ او نے چینل مالک ہونے کا ثبوت مانگا تو نا دے سکا، تصدیق کرانے پر پر چلا ملزم نوید عباس جعلی صحافی ہے، جس پر جعلی صحافتی کارڈبنانے اور چینل مالک بتانے پر ملزم گرفتار کیا گیا، ملزم کے قبضے سے بقا اوررفتار نیوز کے جاب کارڈ بھی نکلے،  پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں