15 saal pehle web series heeramandi ki offer hui thi

دوبارموت کے منہ سے واپس آئی، مائرہ خان۔۔

اداکارہ مائرہ خان کا کہنا ہے کہ وہ 2 مرتبہ خطرناک حادثوں کا شکار ہو کر موت کے منہ سے واپس آئی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ مائرہ خان ساتھی اداکار نعیم حق کے ہمراہ ایکسپریس انٹرٹینمنٹ ٹی وی کے پروگرام ’دی ٹاک ٹاک شو‘ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے ذاتی زندگی سمیت شوبز انڈسٹری میں اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات کا ذکر کیا۔ مائرہ خان نے انکشاف کیا کہ وہ ایک فلم کی شوٹنگ کیلئے سوات کے ایک قبرستان میں سین شوٹ کروا رہی تھیں کہ انہیں اچانک ایک بچھو نے کاٹ لیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں محسوس ہوا کہ ان کے پاؤں پر کوئی چیز کاٹ گئی ہے جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسٹریچر پر ڈال کر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں معلوم ہوا کہ انہیں ایک مقامی خطرناک کالے بچھو نے کاٹ لیا تھا۔ مائرہ خان کا کہنا تھا کہ اس وقت مجھے لگ رہا تھا کہ میں مرنے والی ہوں اور یہ میرا آخری وقت چل رہا  ہے۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ ان کے ساتھ اس ہی مہینے میں دوسری مرتبہ ایک اور خطرناک واقعہ پیش آیا جہاں سوات سے واپسی میں پہاڑی اور کھائی کے درمیانی راستے میں  ان کی گاڑی کے بریک فیل ہو گئے اور گاڑی پہاڑی پر چڑھانی پڑی۔ مائرہ نے بتایا کہ پہاڑی پر سے گاڑی  پلٹتی ہوئی نیچے آئی اور تب انہیں دوسری مرتبہ محسوس ہوا کہ وہ مر چکی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ زندگی میں دو مرتبہ موت کے منہ سے واپس آئی ہیں جس پر وہ اللہ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں