اینکر پرسن اقرار الحسن ، عمران ریاض خان اور جمیل فاروقی میں کچھ روز پہلے شروع ہونے والی لفظی جنگ کا سلسلہ تاحال تھم نہ سکا۔ آج ایک بار پھر اقرار الحسن نے عمران ریاض کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں اقرار الحسن نے جنرل (ر) فیض حمید کی سیاسی کارنر میٹنگ کی ویڈیو ری ٹویٹ کرتے ہوئے انہیں “چکوال کا عمران ریاض خان” قرار دیا۔بعد ازاں ایک اور ٹویٹ میں اقرار الحسن نے عمران ریاض کو مخاطب کرکے کہا ” مجھے لگتا تھا آپ کے اندر غلطی تسلیم کرنے اور دوسروں کی بات سُننے کا حوصلہ ہے لیکن آپ تو 2 دن میں ہی انفالو کر گئے۔ میں غلط تھا کیونکہ جس شخص کی یوٹیوب پر جھوٹ بولنے کی ہر مہینے کی کمائی2سے 4 کروڑ ہو وہ مفت میں سچ کیوں سُنے گا؟اقرار الحسن کے مطابق انہیں عمران ریاض خان نے ٹوئٹر پر ان فالو کردیا ہے جب کہ جمیل فاروقی نے انہیں بلاک کردیا ہے۔
دو اینکرز نے تیسرے اینکر کو بلاک کردیا۔۔
Facebook Comments