ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاک ایران فورسزکی بارڈر پرمشترکہ پیٹرولنگ سے متعلق ڈان اخبار کی خبرغلط ہے۔۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے پاک ایران فورسزکی بارڈر پرمشترکہ پیٹرولنگ کی خبر کو غلط قرار دیا گیا ہے۔ میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پاک ایران بارڈر پرمشترکہ پیٹرولنگ کے حوالے سے ڈان اخبار میں چھپنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستانی بارڈرپرکسی قسم کی مشترکہ پیٹرولنگ نہیں ہورہی، پیٹرولنگ یا آپریشنزکی ضرورت ہوئی تو اپنے علاقوں میں متعلقہ فورسزکریں گی۔دریں اثنا ڈان اخبار کے ایڈیٹر ظفرعباس نے جوابی ٹوئیٹ میں کہا کہ مشترکہ پیٹرولنگ کا لفظ سرکاری خبررساں ایجنسی اے پی پی اور ریڈیوپاکستان نے بھی استعمال کیا تھا جس کی وجہ سے اسے خبر میں شامل کیا گیا لیکن اب آپ نے جو بتایا ہے ہم اسے تسلیم کرلیتے ہیں۔۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کو ڈان کا جواب۔۔
Facebook Comments