dj se muashqa adakara ne sach btadia

ڈی جے سے معاشقہ، اداکارہ نے سچ بتادیا۔۔۔

اداکارہ نازش جہانگیر نے انتہائی کم وقت میں بہت نام بنایا ہے تاہم بدقسمتی سے وہ اس وقت کئی تنازعات کا شکار ہوگئیں جب گلوکار محسن عباس حیدر کی سابق بیوی نے اداکارہ نازش کو بھی اپنے گھریلو جھگڑے میں گھسیٹ لیا اور ان پر محسن عباس کے ساتھ معاشقہ چلانے کا الزام عائد کر دیا۔ نازش جہانگیر اب تک اس معاملے پر خاموش رہیں، تاہم اب انہوں نے دنیا کو حقیقت بتا دی ہے۔اداکارہ و ماڈل نازش جہانگیر نے زندگی میں پیش آنے والے مشکل ترین وقت کا احوال اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جب ان پر گلوکار و اداکار محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے الزامات لگائے تھے ۔ میں نے ان سب حالات کا مقابلہ صرف خاموشی سے کیا، مجھے اللہ کی ذات پر بھرپور توکل اور ایمان تھا۔اداکارہ نے خود پر تنقید کرنے والوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہر معاملے کی تحقیقات بہت ضروری ہیں، اگر کسی بارے میں علم نہ ہو تو خاموشی اختیار کر لینی چاہیے ، کوئی بھی شخص صحیح یا غلط نہیں ہوتا بس کہانی کے دو پہلو ہوتے ہیں جنہیں دیکھنا ضروری ہوتا ہے ۔حالات کا مقابلہ کرکے دوبارہ زندگی کی طرف لوٹنے پرمجھے خود ہی سب کی اصلیت پتہ چل گئی، آپ کو آپ کے اللہ نے دوبارہ اٹھا کر کھڑا کر دیا اس سے بڑا طمانچہ کسی کے منہ پر کیا ہوگا ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں