dj mohsin abbas ko adalat ka aakhri moqa

ڈی جے محسن عباس کے کیس میں نیا ٹوئسٹ۔۔

لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج لاہور عظیم شیخ  نے اداکار محسن عباس حیدر کے خلاف ان کی اہلیہ فاطمہ سہیل کی جانب سے دھمکیاں دینے اور امانت میں خیانت کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت کے روبرو تھانہ ڈیفنس سی پولیس کے تفتیشی افسر نے مکمل پولیس رپورٹ پیش کی۔ جس میں محسن عباس کو اپنی بیوی فاطمہ سہیل کو دھمکیاں دینے کی دفعات میں قصور وار ٹھہرایا گیا جبکہ بیوی پر پستول تاننے اور امانت میں خیانت کی دفعات کو پولیس نے خارج کردیا۔تفتیشی افسر کی رپورٹ کے بعد اداکار محسن عباس کے وکیل نے دھمکیاں دینے کی دفعات میں عبوری درخواست ضمانت واپس لینے کی استدعا کی اور عدالت کو بتایا کہ یہ معمولی جرم ہے جس میں عبوری درخواست ضمانت کی ضرورت نہیں۔ عدالت نے محسن عباس کے وکیل کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے درخواست ضمانت نمٹا دی۔محسن عباس نے پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں  دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے افسوس ہوا کہ فلم انڈسٹری اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے خاتون کو روتا دیکھ کر اُن کی بات پر یقین کر لیا۔ جن لوگوں نے مجھے ذہنی اذیت دی۔ اب وہ باہر آئیں اور بتائیں اب اُن کا اس بارے میں کیا کہنا ہے۔۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں