tv anchor dusri shadi keliye tayyar

ڈی جے محسن عباس پھر خبروں کی زد میں۔۔

سال 2019 میں فاطمہ سہیل کو طلاق دینے والے اداکار محسن عباس حیدر کی اداکارہ نازش جہانگیر سے بھی بگڑنے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں ، دونوں  جانب سے انسٹاگرام پر ایسے پوسٹیں سامنےآرہی ہیں جنہیں دیکھ کر مداح حیران پریشان ہوگئے۔ اداکار محسن عباس حیدر نے سال 2015 میں فاطمہ سہیل سے شادی کی ، دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے پھر سال 2019 میں تعلقات اس حد تک بگڑے کہ نوبت طلاق تک آگئی ، خیال کیا جاتا ہے کہ اس طلاق کی وجہ نازش جہانگیر تھیں، بعد ازاں محسن اور نازش کے فیئرز کی افواہیں بھی سامنے آتی رہیں ، مگراب  دونوں کی جانب سے انسٹاگرام پر ایسی پوسٹیں کی گئیں جو لگتا ہے ایک دوسرے کیلئے ہی ہوں ۔نازش کی جانب سے  لکھا گیا کہ میں اللہ تعالیٰ کی بے حد مشکور ہوں جس نے مجھے ایسے لوگوں سے بچایا جو  لمبے تعلقات کیلئے میرے حق میں بہتر نہ تھے ، کسی کی حقیقت کو بار بار جان لینا آپ کو توڑ کر رکھ دیتا ہے  ۔پوسٹ کے کچھ گھنٹوں بعد محسن عباس حیدر نے بھی انسٹاگرام سٹوری پر لکھا کہ شکر اللہ ، آپ نے مجھے اذیت دینے والے نفسیاتی پن کے لوگوں سے محفوظ رکھا ، کیوں کہ آپ جانتے ہیں کہ ان سے بھی اچھے کا حقدار ہوں ۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں