dj mohsin abbas ko adalat ka aakhri moqa

ڈی جے محسن عباس کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور کی عدالت میں اہلیہ پر تشدد سے متعلق کیس میں گلوکار محسن عباس کی عبوری ضمانت میں 16 اگست تک توسیع کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گلوکار محسن عباس لاہور کی عدالت میں آج صبح پیش ہوئے جہاں انہوں نے ضمانت ختم ہونے پر مزید توسیع کی درخواست کی جسے منظور کرتے ہوئے ان کی ضمانت میں 16 اگست تک توسیع کر دی گئی ہے جبکہ عدالت نے پولیس کو جلد تحقیقات مکمل کرتے ہوئے تفصیلی رپورٹ جمع کروانے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے ۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل اداکار و گلوکارمحسن عباس کی اہلیہ کی جانب سے ان پر الزامات تشدد کے الزامات عائد کیے گئے تھے تھے جس کے بعد انہوں نے مقدمہ درج کروانے کیلئے پولیس سے رجوع بھی کیا ۔ مقدمے میں جان سے مارنے دھمکیاں اور دھوکہ دہی کی دفعات شامل کی گئی ہیں ، فاطمہ سہیل کا موقف ہے کہ محسن عباس نے پچاس لاکھ روپے دینے کیلئے کہا جو کہ میں نے اپنے والد سے ادھار لے کر اسے دیے لیکن اس نے پیسے واپس کرنے کی بجائے مزید پچا س لاکھ روپے کا مطالبہ کیا اور جب انکار کیا تو اس نے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں