ٹو بہ ٹیک سنگھ کے ڈپٹی کمشنر عمر جاوید اور ڈی پی او رانا عمر فاروق نے رکن صوبائی اسمبلی سعید احمد سعیدی کے ہمراہ میِڈیا کے نمائندگان سے ملاقات کی،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے میڈیا نمائندگان کے بچوں کیلئے ڈویژنل پبلک سکول کی فیسوں میں رعایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں میڈیا نمائندگان کو بہتری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، میڈیاریاست کا چوتھا ستون ہے ، میرے دفتر کے دروازے صحافیوں کے لئے ہر وقت کھلے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کی ترقی کے حوالہ سے صحافی بھائیوں کی تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا،ایم پی اے سعید احمد سعیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں صحافی کالونی کے قیام کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے بات کروں گا ۔

Facebook Comments