district press club khanewaal ke intekhabaat ka amal mukammal

ڈسٹرکٹ پریس کلب خانیوال کے انتخابات کا عمل مکمل۔۔۔

ڈسٹرکٹ پریس کلب کے انتخابات کا عمل مکمل، ساجد پرویز صدر رانا محمد سلیم خاں جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے، صدر سیکرٹری سمیت دیگر امیدوارن بلامقابلہ منتخب تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب الیکشن بورڈ کے چیئرمین راشد بن امیر اور ممبران رانا ریاست علی اور چوہدری نذیر شاہد نے انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج کا اعلان کرتے ہوئے نو منتخب عہدیداران برائے سال2021-22 کا اعلان کیا جس کے مطابق ساجد پرویز صدر،عامر ایوب پراچہ سینئر نائب صدر،محمد اشرف گادھی نائب صدر،رانا محمد سلیم خاں جنرل سیکرٹری،چوہدری تنویر خاور جوائنٹ سیکرٹری،احمد رضا قادری فنانس سیکرٹری،ملک راشد اعوان آفس سیکرٹری،محمد طارق شہزاد آڈیٹر،شاہد انجم سیکرٹری اطلاعات،ملک محمد اسلم میکن ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اور ایگزیکٹیو ممبران عبداللطیف انور، طاہر نسیم، امتیاز علی اسد، محمد اشرف پراچہ، سید حماد حسین شاہ، فرحان قیوم، ساجد خان، رانا معین احمد بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد سلمان خالد نے بطور نگران الیکشن 2021-22 ڈسٹرکٹ پریس کلب کے عمل کا جائزہ لیا۔اس موقع پر نومنتخب صدر ساجد پرویز اور جنرل سیکرٹری رانا محمد سلیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ اراکین پریس کلب نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اسے مجروح نہیں ہونے دیں۔ پریس کلب کی تعمیروترقی اور صحافی برادری کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔جملہ ممبران کو ساتھ لے کر چلیں سینئرز کی قیادت اور نوجوانوں کی معاونت سے ڈسٹرکٹ پریس کلب خانیوال کو جنوبی پنجاب کامثالی پریس کلب بنائیں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ ڈسٹرکٹ پریس کلب خانیوال کی ممبر شپ تمام ورکنگ صحافی کا بنیادی حق ہے اور انشاء اللہ اس کو عملی شکل دیں گے اور تمام ورکنگ صحافیوں کو نہ صرف ممبر شپ دی جائیگی بلکہ نوجوان صحافیوں کی تربیت کیلئے ٹریننگ ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا جائیگا۔اس موقع پر سابق صدور عبداللطیف انور،طاہر نسیم، راشد بن امیر، سابق جنرل سیکرٹری محمد اشرف پراچہ، محمد ندیم مغل اور سنیئر صحافیوں فرحان قیوم،محمد اشرف گادھی، محمد طارق شہزاد،ملک سلیم ناصر،عبدالوحید عمرانہ،رانا ریاست علی و دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے جمہوری عمل کو سراہا اور کہاکہ جن اداروں میں جمہوری عمل زندہ ہوتا ہے وہ ادارے ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار ہوتے ہیں۔ انہوں نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں