neo news mein drivers or reporters aik barabar

ڈائریکٹر نیوز کی نیونیوز میں واپسی۔۔

نیونیوز کے مستعفی ہونے والے ڈائریکٹر نیوز نے جو تقریبا سات سال نیونیوز سے منسلک رہے تھے اور اگست میں استعفا دے کر ایکسپریس بطور ڈائریکٹر نیوز جوائن کرلیا تھا، اب نیونیوز واپس آگئے ہیں۔۔ محمد عثمان نے نیونیوز میں سات سال گزارنے کے دوران کئی نشیب و فراز دیکھے یہاں تک کہ نیونیوز پر حکومت کی جانب سے عائد  پابندی بھی برداشت کی۔۔ان کے استعفے کے بعد سارے معاملات طلعت حسین نے دیکھنا شروع کئے مگر وہ بھی اکتوبر کے اینڈ میں سما چلے گئے اور بطور سینئر اینکرپرسن جوائن کرلیا۔۔ جس کے بعد نیونیوز میں ڈائریکٹر نیوز کا عہدہ خالی تھا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ محمد عثمان کو واپس لانے میں نصراللہ ملک کی کوششوں کا بڑا عمل دخل ہے۔۔جب کہ نئی بات میڈیا گروپ کے چیئرمین پروفیسر چودھری ڈاکٹر عبدالرحمان بھی چاہتے تھے کہ وہ واپس آجائیں کیوں کہ ان کے ہوتے وہ نیونیوز سے بے فکر رہتے تھے اور ان دونوں کے درمیان اچھی انڈراسٹینڈنگ بھی ہے۔۔ دونوں ایک دوسرے کے مزاج کو بھی سمجھتے ہیں۔۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں